حیدرآباد۔26۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج اروند کیجروال نے اپنے جنتا دربار میں کہا کہ انکے تقریب حلف برداری میں تمام دہلی کے عوام مدعو ہیں۔ ان میں سے کوئی وی آئی پیز نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکی جماعت بد عنوانی سے پاک افراد کی تلاش میں ہی
ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو عہدوں سے سر فراز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے تلاش کے لئے انکی پارٹی میں ایک خصوصی ٹیم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں سردی کی وجہ سے وہ واکنگ نہں کر سک رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی کے عوام کے خواہش کے مطابق کام کر رہی ہے۔